• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 1122 کیلئے 2025ء مصروف ترین رہا

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے لیے سال 2025 مصروف ترین سال رہا اور اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔

ریسکیوئر انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے، سال 2025ء میں ریسکیو 1122 نے 24 لاکھ 99 ہزار سے زائد ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا اور 28 لاکھ 82 ہزار سے زائد متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔

ریسکیو 1122 پنجاب نے 4 لاکھ 92 ہزار سے زائد روڈ ٹریفک حادثات اور آتشزدگی کے 28 ہزار 773 واقعات پر ریسپانس کیا۔

سیلاب میں 1500 سے زائد کشتیوں کے ذریعے 4 لاکھ 70 ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ 26 لاکھ لوگوں اور 21 لاکھ سے زائد جانوروں کو پیشگی انخلا سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق سال 2025 میں ایئر ایمبولینس سروس نے 190 شدید علیل مریضوں کو دور دراز کے علاقوں سے بڑے شہروں میں بہتر نگہداشت کے لیے منتقل کیا۔

قومی خبریں سے مزید