• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹرینجرتھنگز……

میں یونیورسٹی میں فلم اینڈ ٹی وی کا مضمون پڑھاتا ہوں۔

کل نیٹ فلکس سیریز ’اسٹرینجر تھنگز ‘کی آخری قسط نشر ہوئی،

اس کے ولن کا نام ویکنا تھا۔ میں نے طلبا کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا۔میں آپ کو ایک ویب سیریز کے ولن کی نشانیاں بتاؤں گا۔

آپ ان کی بنیاد پر ولن کا نام بوجھیں۔

وہ شخص بظاہر سلجھا ہوا، مگرحقیقتاً بہت الجھا ہوا ہے،

ہر وقت مسکراتا ہے، مگر سب کو ستاتا ہے،

بہ ظاہر سادہ، مگر اندر سے خطرناک ہے۔

تمام بچوں نے ایک کاغذ پر جوابات درج کیے،

میں نے جوابات دیکھے، تو حیران رہ گیا۔

کسی کاغذ پر اسٹرینجر تھنگز کے ولن کا نام نہیں تھا۔

سب نے اپنے جوابات میں……میرا نام لکھ دیا تھا۔

تازہ ترین