کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے پاکستان اولمپک کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں لوزانے معاہدے کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی ہے۔جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد کے مطابق پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن اور پاکستان جوڈو فیڈریشن کے درمیان تنازع ختم ہوگیا ہے اس لئے ہم نے یہ درخواست واپس لے لی ہے۔