• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخارجہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے بیجنگ روانہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ساتویں پاکستان چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے بیجنگ روانہ ہو گئے۔

اسحاق ڈار 4 جنوری کو چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نئے سال 2026ء میں چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی اعلیٰ عہدیدار ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاک چین دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، ڈائیلاگ کے دوران آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید آگے بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید