• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ارکان پارلیمنٹ کی وینزویلا پر امریکا کے حملے کی مذمت

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں ارکان پارلیمنٹ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت کی ہے، مسلمان خاتون رکن پارلیمنٹ راشدہ طلیب نے کہا کہ و ینزویلا پر ٹرمپ کی غیر قانونی اور بلا اشتعال بمباری اور وہاں کے صدر کا اغوا، بین الاقوامی قانون اور امریکی آئین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ یہ ایک بدمعاش ریاست کے اقدامات ہیں،امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نےوینزویلا پر ٹرمپ کا حملہ امریکا اور دنیا کو مزید غیر محفوظ بنا دے گا، سینیٹر کرس وین ہولن نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہماری افواج کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جنگ کا یہ اقدام صدر کی جانب سے اختیارات کا سنگین غلط استعمال ہے، ٹرمپ کے ارب پتی ساتھیوں کے لیے وینزویلا کا تیل ہتھیا لینے کی کوشش ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید