ریاض، مکالا (اے ایف پی) یمن بحران میں نیا موڑ، حضرموت میں فوجی پیش قدمی، سعودی حمایت یافتہ فورسز کا اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ اسی دوران سعودی حمایت یافتہ افواج نے وسائل سے مالا مال صوبہ حضرموت میں اہم پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔ مخالف دھڑےجنوبی عبوری کونسل حضرموت پر قبضے اور جنوبی یمن کو علیحدہ ریاست بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، فوجی حکام کے مطابق حضرموت کے دارالحکومت مکلا میں تمام فوجی اور شہری تنصیبات کو محفوظ بنا لیا گیا ہے، جبکہ مرکزی فوجی اڈے پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں عرب قیادت میں اتحاد نے متعدد فضائی حملے کیے ہیں، جن میں علیحدگی پسند گروپ کے مطابق جمعے کو ایک فوجی کیمپ پر حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ مکلا کے مغرب میں ایک اور کیمپ پر بمباری سے مزید جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ جنوبی یمن میں مخالف گروہوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ایک دہائی سے جاری یمن جنگ کو مزید پیچیدہ اور خطرناک بنا دیا ہے۔