• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظاہرین کے معاشی مطالبات تسلیم، فسادیوں سے نرمی نہیں برتی جائیگی، خامنہ ای

تہران (آئی این پی ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ملک بھر میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین کے معاشی مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں اور دکانداروں کا معاشی حالات پر احتجاج بالکل درست ہے ،مہنگائی اور معاشی جمود کے خلاف آواز اٹھانا قابلِ فہم، شرپسندوں سے مکالمہ بے فائدہ ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ تشدد اور بدامنی پھیلانے والوں کے ساتھ سختی کی جائے گی۔ ایک مذہبی تقریب سے خطاب میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کاکہنا تھا کہ حکومت اور اعلیٰ حکام پابندیوں سے متاثرہ معیشت کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،تاجروں اور دکانداروں کا معاشی حالات پر احتجاج بالکل درست ہے مگر یہ بھی واضح کیا کہ پرامن مظاہرین سے بات چیت ہونی چاہئےجبکہ شرپسندوں سے مکالمہ بے فائدہ ہے۔ واضح رہے کہ مہنگائی اور معاشی بدحالی کیخلاف یہ احتجاج اتوار کو شروع ہوا تھا جو اب دو درجن سے زائد شہروں تک پھیل چکا ہے ،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سیکورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید