• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مسائل کے حل کےلیے مکالمے اور سفارتکاری کی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان اور مصر کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کےعزم کا اعادہ کیا۔ 

دونوں ممالک نے دو طرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کےلیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید