• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیٰ خیل سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے دب میں ویرانے سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کی اطلاع ملنے پر مقامی انتطامیہ اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاشوں کو شناخت کےلیے مقامی اسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی لاشیں تشدد زدہ ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ موسی خیل اور ژوب کا سر حدی علاقہ بتایا جاتا ہے، مزید کارروائی متعلقہ انتطامیہ کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید