• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت شدید بحران کا شکار ہے، حکومت فوری ایمرجنسی نافذ کرے، خالد کھوکھر

صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر(فائل فوٹو)۔
صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر(فائل فوٹو)۔ 

صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ زراعت اس وقت شدید بحران کا شکار ہے، حکومت فوری ایمرجنسی نافذ کرے۔

خالد کھوکھر نے یہ مطالبہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ آلو اور کنو کے کاشت کار کو پیداواری لاگت بھی نہیں مل رہی، 120 کلو آلو کی بوری 8 ہزار کے بجائے 1800روپے میں فروخت ہو رہی ہے، حکومت کاشت کار سے آلو خریدے اور ایکسپورٹ کرے۔

صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر  کا مزید کہنا تھا کہ کسان احتجاج پر مجبور ہو رہا ہے، حکومت کے کہنے پر 5 جنوری کا احتجاج 26 جنوری تک مؤخر کیا۔

انہوں نے کسان اتحاد کا فصلوں کی امدادی قیمت کاشت سے ایک سال پہلے مقرر کرنے، گندم کا ریٹ 4 ہزار روپے رکھنے اور زرعی صارفین کو 15روپے یونٹ کے حساب سے بجلی دینے کے بھی مطالبات کیے۔

قومی خبریں سے مزید