• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ‘ قاضی احمد ٹول پلازہ پر ٹرالر اُلٹ گیا‘ 300 بکریاں ہلاک

نواب شاہ (محمد انور شیخ‘ بیورو رپورٹ) قاضی احمد ٹول پلازہ کے قریب بکریوں سے لدا ٹرالر اُلٹ گیا۔ حادثہ میں 300بکریاں ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانیوالا ٹرالر تیز رفتاری کے باعث اُلٹ کر کھیتوں میں جا گرا جس کے نتیجے میں ٹرالر میں لدی تین سو سے زائد بکریاں ہلاک جبکہ ٹرالر میں سوار پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زندہ بچ جانے والی 20بکریاں بھی زخمی ہوئیں جن کی مرہم پٹی کی گئی جبکہ زخمی افراد کو تعلقہ اسپتال قاضی داخل کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید