• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل و امریکا کی حمایت کے اعلان کے بعد بعض گمراہ عناصر کو سڑکوں پر لایا گیا، ایران

ایران میں ایک بازار میں لوگ خریداری کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
ایران میں ایک بازار میں لوگ خریداری کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے گمراہ عناصر کو اکسانے کا سلسلہ جاری ہے، دشمن عناصر نے ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیزی کی، گرفتار شرپسندوں نے غیر ملکی ایجنسیوں سے مالی روابط کا اعتراف بھی کیا ہے۔ 

ایرانی کرنسی کی اچانک گراوٹ کے باعث بعض تاجروں نے بھی احتجاج کیا، تاہم ذمہ دار مظاہرین سے مذاکرات کے بعد ان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا۔ 

اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق دشمن عناصر نے ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیزی کی، اسرائیل اور امریکا کی حمایت کے اعلان کے بعد بعض گمراہ عناصر کو سڑکوں پر لایا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا، چند شہروں میں شرپسندی کرنے والے چند عناصر کو فوری طور پر منتشر کر دیا گیا، گرفتار شر پسندوں نے غیر ملکی ایجنسیوں سے مالی روابط کا اعتراف بھی کیا ہے۔ 

ایرانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق حکومت نے ملکی کرنسی میں اچانک گراوٹ کے باعث تاجروں کے احتجاج کا فوری نوٹس لے کر ان کے ساتھ مذاکرات کیے، اس حوالے سے صدر نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد مظاہرین کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا اور قانونی احتجاج کرنے والے دکانداروں نے اپنے احتجاج کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کی۔

ترجمان کے مطابق حکومت کے ذمہ دارانہ رویے نے بدامنی کو پھیلنے سے روکے رکھا۔ متعدد شہروں میں امن و امان مکمل طور پر بحال ہے۔ 

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث رفتار میں جزوی کمی برقرار ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید