راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے ہسپتال چمن کے مغوی ایم ایس ڈاکٹر غلام محمد کو اغوا کاروں نے تاوان لے کر چھوڑ دیا۔ پولیس کے مطابق ریلوے ہسپتال کے مغوی ایم ایس ڈاکٹر غلام محمد کو اغوا کاروں نے ریلوے ہسپتال کے قریب چھوڑ دیا۔ ڈاکٹر غلام محمد کو 10 روز قبل ریلوے ہسپتال سے اغوا کیا گیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر غلام محمد کی رہائی کیلئے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر غلام محمد کی رہائی کیلئے تاوان دیا تاہم رقم نہیں بتا سکتے۔