بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او بہاولپور کی جانب سے بنائی گئی خصوصی ٹیم نے 2بین الاضلاعی گینگ کے 9ارکان گرفتار کرلئے، 2کالج کے سٹوڈنٹ بھی شامل، 4لاکھ 20ہزار روپے نقدی،5موٹرسائیکل،4پسٹل اورموبائل فونز برآمد‘ گزشتہ روز ڈی ایس پی صدر راؤ جمشید اورایس ایچ اوتھانہ سول لائنز انسپکٹر راناحاکم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ جدید طریقہ کار کوبروئے کار لاتے ہوئے 2بڑئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ نعمان عرف نومی گینگ اوراویس گینگ کے 9ارکان کو گرفتارکرلیا۔ نعمان عرف نومی گینگ کے گرفتارہونے والے ارکان میں اورنگزیب، نعیم عرف نعیمہ،صدام حسین، جہانزیب، علی عرف موٹا اورولید شامل ہیں جبکہ گینگ کاسربراہ نعمان عرف نومی ابھی مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارئے جارہے ہیں جبکہ اویس گینگ کے جن ارکان کوگرفتار کیاگیاہے ان میں گینگ کاسربراہ محمد اویس،محمد فہیم اورمحمد عدیل شامل ہیں۔محمد اویس اورمحمد فہیم کالج کے سٹوڈنٹ بھی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ نعمان عرف نومی گینگ پر شہر کے مختلف تھانوں میں 14مقدمات جبکہ اویس گینگ پر مختلف تھانوں میں 8ڈکیتی کے مقدمات درج تھے۔ نومی گینگ سے 4لاکھ 20ہزار روپے نقدی،2موٹرسائیکل، دوموبائل اور دوتیس بور پسٹل برآمد کئے گئے ہیں جبکہ اویس گینگ سے 27ہزار روپے نقدی،3موٹرسائیکل،دوموبائل اور دو پسٹل تیس بور برآمد کئے گئے ہیں۔