پنجاب کے شہر سرگودھا میں 8 سالہ بچی سے 2 ملزمان نے مبینہ زیادتی کی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گاؤں7 جنوبی میں پیش آیا ہے، متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 2 نامزد ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے ویڈیو بنائی اور بچی کو قتل کی دھمکی دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔