قرضہ……
اس نوجوان کی تنخواہ کم تھی۔
پرائیویٹ ملازمت کرتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا تھا۔
ایسے لوگوں کو مشکل ہی سے قرضہ دیا جاتا ہے۔
ہمارے بینک نے اسے صرف پچھتر ہزار لون دینے کا فیصلہ کیا۔
میں نے اسے قرضہ منظور ہونے کی خوشخبری سنائی۔
اسکے چہرے پر اطمینان کا احساس نمودار ہوا۔
میں نے کاغذات پر دستخط کرواتے ہوئے پوچھا،
ان پیسوں سے نیا موبائل فون خریدو گے یا پرانی موٹر سائیکل؟
یا دوستوں کیساتھ کہیں گھومنے پھرنے کا ارادہ ہے؟
نوجوان نے خشک لہجے میں کہا،
امی بیمار ہیں۔ ان کی دوائیں خریدوں گا۔