سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر کہ اب ڈائیلاگ کی اہمیت کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
لاہور بار الیکشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہم صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی کے قید رہنماؤں اور خواتین کو رہا کروانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں تیسری مرتبہ دو تہائی اکثریت سے جیتی ہے، پی ٹی آئی ہی صوبے کی نمائندہ جماعت ہے، وہ صوبے میں امن لے کر آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کو تو کوئی یہ نہ بتائے کہ اسے کیا کرنا ہے۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے کل وزیراعلیٰ کے پی کا استقبال خوش آئند ہے، اسی جذبے کے تحت ملک میں جمہوریت کو فروغ مل سکتا ہے۔