پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کے ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل مینجمنٹ کا ڈرافٹ سے قبل تمام معاملات جلد ختم کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔
پی ایس ایل مینجمنٹ نے ڈرافٹ کے حوالے پلاننگ شروع کر دی ہے، ڈرافٹ کا وینیو اور تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔
ڈرافٹ میں تمام 8 فرنچائزز مالکان کوچز اور دیگر نمائندے شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کی ڈرافٹ پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک روز کے وقفے میں ہو گی۔