• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیے، بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے لابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے شروع کیے، بھارتی وفد نے امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں کے لیے لابنگ فرم کی مدد لی۔

امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے دو لانگ فرمز کو بالترتیب 1.8 ملین ڈالر اور 75 ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائر کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید