کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 کے ایک فلیٹ میں زنجیروں سے بندھی خاتون کو بازیاب کروا لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی اطلاع پر خاتون بازیاب کروالی گئی، خاتون کو تیسری منزل پر کمرے میں زنجیروں سے باندھا گیا تھا۔
بازیاب خاتون شیریں جناح کالونی کی رہائشی ہے، خاتون کو سابق شوہر نے بچوں کا خرچ دینے کے بہانے گھر بلایا اور اسے زنجیروں سے باندھ کر فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب خاتون فاطمہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ خاتون کے سابق شوہر اور اس کے ساتھی پر درج ہے، مقدمہ تشدد حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔