• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فحش مواد، انڈونیشیا نے ایلون مسک کے گروک پر پابندی عائد کردی

جکارتہ( جنگ نیوز ) فحش مواد ،انڈونیشیا نے ایلون مسک کے گروک پر پابندی عائد کردی ۔انڈونیشیا نے ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک پر پابندی عائد کردی ۔یہ اقدام گروک پر اے آئی سے تیار کردہ فحش نوعیت کے مواد کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظر لیا گیا ہے۔ دیگر ممالک بھی اس مسئلے پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں تاہم انڈونیشیا یہ قدم اٹھانے والا پہلا ملک ہے۔ دی گار ڈین کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے ہفتے کے روز گروک پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کی وجہ پلیٹ فارم پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے فحش مواد کی تیاری اور پھیلا کا خطرہ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید