کاراکاس (اے ایف پی) امریکی حملے کے بعد وینزویلا کی مسلح اسٹریٹ فورسز میں غصہ، لڑنے کے عزم کا اظہار، دھماکوں اور امریکی طیاروں کی پرواز سے ہلچل، مادورو کی معزولی پر بائیں بازو مسلح گروہ کولیکٹیووس شدید مشتعل، حامیوں کا قیادت سے ہدایات کے انتظار کا دعویٰ، دفاعی نظام کی ناکامیوں پر سوالات، اندرونی غداری الزامات سامنے آئے ہیں۔ امریکی حملے کے بعد جس میں نکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا، وینزویلا کی بائیں بازو کی قیادت کے مسلح حامی گروہ ’’کولیکٹیووس‘‘ شدید غصے اور الجھن کا شکار ہیں اور سڑکوں پر نکل کر ’’لڑنے‘‘ کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔ کاراکاس میں رات گئے دھماکوں اور امریکی جنگی طیاروں کی پرواز کے بعد ان گروہوں کے ارکان ہتھیار اٹھا کر اپنے رہنماؤں کی ہدایات کے منتظر رہے۔