لندن (اے ایف پی) یورپ میں آنے والے شدید طوفان گوریٹی نے برطانیہ اور فرانس میں شدید تباہی مچادی ہے، 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے درخت اکھاڑ دیئے، سفری نظام متاثر، ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے،طوفان سے فرانس میں ایک لاکھ اور برطانیہ میں 28 ہزارگھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جس کے بعدسفری وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق یورپ میں آنے والے طوفان ’گوریٹی ‘نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے تازہ ترین اثرات برطانیہ اور فرانس میں دیکھے جا رہے ہیں۔