امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایران پر فوجی حملوں کے آپشنز پر بریفنگ دی گئی ہے جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں جاری مظاہروں کے موقع پر تہران میں غیرفوجی اہداف پر حملوں سے متعلق سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایران پر حملوں کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایرانی قیادت کو خبردار کیا تھا کہ اگر مظاہرین کو قتل کیا گیا تو وہ ایران پر سخت حملہ کردیں گے۔
صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایران ماضی کے مقابلے میں آج کہیں زیادہ آزادی کی جانب دیکھ رہا ہے۔ اور امریکا اس کی مدد کے لیے تیار ہے۔