امریکا کے سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ اور سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران کی حکومت مشکل میں ہے، فوجی مداخلت ان کی آخری اُمید ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران کے مختلف شہروں میں احتجاج ہو رہے ہیں، ایرانی حکومت کے 47 برس اور ٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر، کیا یہ اتفاق نہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی سڑکوں پر احتجاج کرنے والے ایرانی عوام اور ان کے ساتھ چلنے والے موساد ایجنٹس کو نیا سال مبارک ہو۔
اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے مداخلت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے مظاہرین پر گولی چلائی، انہیں ہلاک کیا تو امریکا مظاہرین کو بچانے کے لیے آگے آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے نشانہ باندھ لیا ہے، کسی بھی اقدام کےلیے تیار ہیں۔