• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغ جناح بڑا گراؤنڈ، اسے بھرنا آسان نہیں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ باغ جناح بڑا گراؤنڈ ہے، اسے بھرنا آسان نہیں۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اگر سیاست کرنے کے لیے آئے ہیں تو ہم حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی کراچی پروپیگنڈا کرنے اور چیزوں کو مفلوج کرنے کے لیے آئے ہیں تو یہ چیز غلط ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ باغ جناح بڑا گراؤنڈ ہے اس کو بھرنا آسان نہیں، اگر پی ٹی آئی کے پاس گراؤنڈ بھرنے کے لیے بندے نہیں ہیں تو بتا دے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے بندے بھی دے دے گی، ہم اپنے جیالوں کو بولیں گے چلے جاؤ بھائی باغ جناح۔

دوسری طرف سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں شرپسندی کی اجازت نہیں، کسی کو امن و امان خراب کرنے اور حالات سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید