وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم خود باغ جناح میں جلسے کی اجازت وفاق سے لیتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہا گراؤنڈ میں جائیں،لیکن یہ لوگ روڈپر ہی موجود تھے، ہم خود بھی باغ جناح میں جلسے کی اجازت وفاق سے لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باغ جناح میں اس وقت بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے، گزشتہ روزہونے والے واقعے پر انکوائری کروائیں گے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو محفوظ ترین راستے سے حیدر آباد سے کراچی لایا گیا، انہیں مکمل پروٹوکول اور سندھ پولیس کی سیکیورٹی حاصل تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے مہمان کا استقبال کیا، خیال بھی رکھا،صدر مملکت اگر کسی کو منع کرتے تو ہم استقبال نہ کرتے، وزیر اعلیٰ کے پی نے صدر مملکت پر تنقید کی۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ نے ہم سے کوئی گلہ نہیں کیا، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انھوں نے کہا روڈ پر جلسہ کریں گے۔