• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا شہیدوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

ایران نے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں شہید ہونے والوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق لندن میں مظاہرین کی جانب سے ایرانی سفارتخانے سے جھنڈا اتارنے پر ایران نے برطانوی سفیر کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل کو ایران میں فسادات کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیل لوگوں کو ہدایات دے رہے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں جاؤ تخریب کاری کرو، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایران پر حملہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید