کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین مرکزی کمیٹی نے نوابشاہ کے علاقے گولیمار چاندنی چوک پر گھر کی چھت گرنے کے انتہائی افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ نوابشاہ کے یونٹ انچارج شاہد عباسی اور ان کے اہل خانہ شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کے دو صاحبزادے ملبے تلے دب کر خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس سانحے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔