گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ معیار تعلیم کی بہتری اور زیرتعلیم طلباءوطالبات کو کامیاب شہری بنانے کیلئےبھرپور کردار ادا کریں 15اگست سے قبل اے اور بی کیٹگری کے سکولوں کی سیکیورٹی کو ایس او پیز کے مطابق ٹھیک کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں جامع ایجوکیشن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر طارق قریشی ، ڈی ایم او امان اللہ ، ڈی او کوارڈینیشن ڈاکٹر رانی حفصہ کنول، ڈی او ز‘ ڈپٹی ڈی اوز ،ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے سربراہان اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔