• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر تازہ حملہ

بیروت(اے ایف پی) جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے مبینہ ٹھکانوں پر تازہ حملہ، اسرائیلی جنگی طیاروں نے کفر حتہ کے علاقہ میں حملہ کیا ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، لبنانی حکام ،لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز جنوبی لبنان کے علاقے کفر حتہ پر انخلاء کی وارننگ جاری کرنے کے بعد حملہ کیا، جو ایران کی حمایت یافتہ حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود تازہ ترین حملہ ہے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے کفر حتہ میں اس علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا جسے پہلے خبردار کیا گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید