واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو کہا ہے کہ اس پہلے کے دیر ہوجائے وہ امریکہ سے ڈیل کرلے،اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کو اب مزید تیل یا پیسہ نہیں ملے گا،بالکل بھی نہیں، میں انہیں سختی سے مشورہ دیتا ہوں کہ دیر ہونے سے پہلے امریکہ سے ڈیل کرے، اتوار کو کیوبا کو خبردار کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہوانا کی حکومت نے امریکہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کیا تو اسے آئندہ تیل اور مالی امداد نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا طویل عرصے تک وینزویلا سے بڑے پیمانے پر تیل اور مالی تعاون پر انحصار کرتا رہا ہے۔ٹرمپ کا یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ ہفتے امریکی فوجی کارروائی میں وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی گرفتاری کو امریکہ کی جانب سے چین کیلئے سخت پیغام تصور کیا جا رہا ہے کہ وہ امریکی براعظموں سے دور رہے۔ وینز ویلا کے رہنما نکولس مادورو کا تختہ اٹنے کے بعد سے ٹرمپ نے اپنی دھمکی آمیز زبان کو تیز کر دیا ہے،ٹرمپ نے کیوبا کو کہا کہ میں سختی سے مشورہ دیتا ہوں کہ وہ معاہدہ کرلیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا گرنے کے لیے تیار رہے، کیوبا کا معاشی بحران بدتر ہو رہا ہے ،ہوانا کیلئے اب وینزویلا کے بھاری سبسڈی والے تیل کو حاصل کرنا اب مشکل ہو جائے گا۔ ایک علیحدہ پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کئی برسوں تک وینزویلا کے تیل اور رقم پر گزارا کررہا ہے، ٹرمپ نے کہا کیوبا نے وینزویلا کے آخری دو آمروں کو تحفظ فراہم کیا، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، ان ٹھگوں اور بھتہ خوروں سے تحفظ کی ضرورت ہے جنہوں نے یرغمال بنائے رکھا۔کیوبا کی کمیونسٹ حکومت نے ٹرمپ کےبیان کو مسترد کردیا ہے،کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ کیوبا نے کسی بھی ملک کو فراہم کردہ حفاظتی خدمات پر کبھی مالی یا مادی معاوضہ نہیں لیا۔