• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید لڑائی کے بعد شام کی فوج نے حلب شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

حلب(اے ایف پی/الجزیرہ)شدید لڑائی کے بعد شام کی حکومتی فورسز نے حلب شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔حلب کو ایس ڈی ایف جنگجوؤں سے خالی کرالیا ،300سے زائد فائٹرز گرفتارکرلیے،گورنر حلب ،میڈیا رپورٹوں کے مطابق حلب میں کئی روزہ لڑائی کے بعد کُرد قیادت والی ملیشیا کے آخری جنگجو بھی اس شہر سے نکل گئے ہیں۔ حلب کے گورنر اعظم الغریب نے قطری نیوز نیٹ ورک الجزیرہ کو بتایا کہ حلب ’’ایس ڈی ایف جنگجوؤں سے خالی‘‘ ہو گیا ہے۔ شامی سکیورٹی فورسز نے 300 سے زائد کرُد جنگجوؤں کو گرفتار کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ شامی سرکاری خبر ایجنسی سانا نے رپورٹ کیا کہ آخری ایس ڈی ایف جنگجو راتوں رات بسوں میں سوار ہو کر شمال مشرقی علاقوں کی طرف روانہ ہوئے۔ شام کی حکومتی فورسز اور اس کے اتحادی جنگجوؤں کی کُرد قیادت والی شامی جمہوری قوتوں (ایس ڈی ایف) کے ساتھ منگل سے حلب میں جھڑپیں جاری تھیں۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر جھڑپوں کا آغاز کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید