• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین پاسداران انقلاب کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے، اسرائیل کا مطالبہ

کراچی(نیوز ڈیسک) اسرائیل کے وزیر خارجہ گیدیون سعار نے اتوار کو یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کو ’’دہشت گرد تنظیم‘‘ قرار دیا جائے۔ ایرانی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں اور کامیابی کیلئے دعاگو ہیں، وزیر خارجہ گیدیون سعار،اسرائیل کی جانب سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب انسانی حقوق کے گروپوں کا الزام ہے کہ اسلامی جمہوریہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف تشدد کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔سعار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ انہوں نے جرمنی کے وزیر داخلہ سے ملاقات میں کہا، اب وقت آ گیا ہے کہ یورپی یونین ایران کی انقلابی گارڈز کو دہشت گرد تنظیم قرار دے۔

دنیا بھر سے سے مزید