• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو :اسکرین گریپ--- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
فوٹو :اسکرین گریپ--- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پربات کرنے کے لیے رابطہ کیا، ہم ان سے بات کرسکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا، ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ہم ان سے بات کرسکتے ہیں، ملاقات کا انتظام کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ ایرانی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ایران میں انٹرنیٹ کی بحالی کے بارے میں مسک سے بات کریں گے کیوں کہ ایلون مسک اس کام میں ماہر ہیں، ان کی کمپنی بہترین ہے۔

انہوں نے گرین لینڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لینڈ کو ڈیل کرلینی چاہیے۔

دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران سے متعلق آپشنز پر غور کے لیے سینئر مشیروں سے منگل کو ملاقات کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید