• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر نے کہا محمود اچکزئی کا جمعرات کو نوٹیفکیشن ہوجائے گا، اسد قیصر

اسد قیصر : فائل فوٹو
اسد قیصر : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کا جمعرات کو نوٹیفکیشن ہوجائے گا۔

اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں پیپلز پارٹی ارکان بھی موجود تھے، جمعرات کو اپوزیشن لیڈر تعیناتی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے ایوان میں کل لیڈر آف اپوزیشن کے لیے تجاویز طلب کرلیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لیے اپنی تجاویز کل بروز منگل، 13 جنوری، 3 بجے تک جمع کروائے۔

ایاز صادق نے مزید بتایا کہ 14 جنوری کو نامزدگیوں پر دستخطوں کی تصدیق اور گنتی کی جائے گی، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔

ایوان میں پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے کہا جو درخواست دی ہے آپ اس کی تصدیق کرلیں، ہمارے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی ہیں، ہمارے پاس 75 ارکان کے دستخط ہیں آپ نوٹیفکیشن کردیں۔

قومی خبریں سے مزید