• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کو سپرد خاک کردیا گیا

فوٹو: سوشل میڈیا۔پی سی بی
فوٹو: سوشل میڈیا۔پی سی بی

سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی نماز جنازہ غالب مارکیٹ لاہور میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں کرکٹرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر و سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس 79 سال کی عمر میں جگر کے عارضہ کے باعث لاہورمیں انتقال کرگئے تھے، ان کی نمازجنازہ گلبرگ کی غالب مارکیٹ مسجد میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں سابق کپتان مصباح الحق، سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکرخان، ہمایوں فرحت اور اعزاز چیمہ کے علاوہ پی سی بی اسٹاف، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید