• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11: ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف—فائل فوٹو
ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف—فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے۔

اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ الزاری جوزف کو اسپینسر جانسن کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ اسپنسر جوزف نجی وجوہات کے سبب پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلیا کے اسپنسر جانسن کے ساتھ ڈائریکٹ سائننگ کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید