• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: موٹر سائیکل حادثے نے اسکول کے اغواء ہونیوالے بچوں کی جان بچالی

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک سرکاری پرائمری اسکول کے دو طالب علم دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران لاپتہ ہوگئے، بعدازاں ایک موٹر سائیکل حادثے کے بعد دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیسری کلاس کے دو بچے لنچ بریک کے بعد اسکول واپس نہیں آئے جس پر والدین اور اساتذہ کو اغواء کا شبہ ہوا۔

بچوں کو ڈھونڈنے کے دوران علاقے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو بچوں کو موٹر سائیکل پر ذبردستی لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے فوری طور پر اغواء کار اور بچوں کی تلاش شروع کردی، معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ملزم کی موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئی۔

پولیس حادثے کے موقع پر پہنچی تو دونوں بچے زخمی شخص کے ساتھ موجود تھے۔

ملزم کی شناخت پیشہ ور مستری کے طور پر ہوئی، ابتدائی تفتیش میں اس نے بتایا کہ وہ بچوں کو دوسرے شہر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل حادثے میں بچے محفوظ رہے جنہیں بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید