• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیری ایلیسن نے وارنر برادرز کیلئے پیرا ماؤنٹ بولی پر 114 کھرب کی گارنٹی دیدی

کراچی (نیوز ڈیسک)لیری ایلیسن نے وارنر برادرز کیلئے پیرا ماؤنٹ بولی پر 40 ارب ڈالر (114کھرب روپے) کی گارنٹی دیدی۔ وارنر برادرز بورڈ نے پہلے فنانسنگ تحفظات پر پیراماؤنٹ کی پیشکش مسترد کرکے نیٹ فلکس کو ترجیح دی تھی۔ہالی وڈ قیمتی اثاثوں کیلئے اسٹریمنگ جنگ تیز،جیتنے والی کمپنی کو وسیع و قیمتی کانٹینٹ تک رسائی حاصل ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن نے وارنر برادرز ڈسکوری کی خریداری کے لیے پیراماؤنٹ اسکاڈینس کی آل کیش بولی کو سہارا دینے کے لیے 40.4 ارب ڈالر کی ذاتی ایکویٹی گارنٹی دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب وارنر برادرز کے بورڈ نے پہلے فنانسنگ انتظامات پر تحفظات کے باعث پیراماؤنٹ کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے نیٹ فلکس کی پیشکش کو ترجیح دی تھی۔پیراماؤنٹ نے واضح کیا ہے کہ ترمیم شدہ شرائط کے باوجود فی شیئر 30 ڈالر کی آل کیش پیشکش برقرار ہے۔

اہم خبریں سے مزید