• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے مساجد کے امام و علماء کو عزت و شرف بخشا: مولانا عبدالخبیر آزاد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مساجد کے امام و علماء کو عزت و شرف بخشا ہے۔

ملتان میں قومی یکجہتی و پیغام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو پیدا کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد پاکستان کے بیانیے کو عام کرنا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں فتح سے نوازا، آج پاکستان کو دنیا میں سراہا جارہا ہے اور بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فوج ایئرفورس، نیوی اور بری دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔ ہمیں اپنی افواج اور سپہ سالار پر فخر ہے۔

قومی خبریں سے مزید