بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ججز کا کام عوام کو انصاف فراہم کرنا ہوتا ہے، عوام ٹیکس اپنی سہولتیں اور انصاف کے لیے دیتے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ سب نے دیکھا کراچی میں لوگ نکلے ہیں، عوام زیادہ دیر تک ان کو برداشت نہیں کرسکتے۔
انھوں نے کہا کہ ان کو جلدی ہے علیمہ خان کو 8 فروری سے قبل جیل بھیج دو، آج ہم نے اڈیالا جیل کے باہر ختم قرآن کا اہتمام کیا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ 8 فروری کا کیا لائحہ عمل ہے یہ ہم ابھی نہیں بتا رہے، 8 فروری کو ڈی چوک کوئی نہیں آ رہا۔