• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم پر اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 21 ہزار کارتوس برآمد

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

طورخم پر اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 21 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کرلیے گئے۔ 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلامیہ کے مطابق بظاہر خالی گاڑی کو تفصیلی اسکیننگ کے لیے این ایل سی امپورٹ ٹرمینل منتقل کیا گیا، اسکین شدہ تصاویر میں بےضابطگیاں سامنے آئیں، تلاشی میں غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ 

ایف بی آر کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید