• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، پنجاب میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کیلئے فنڈز دیگا، معاہدے پر دستخط

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق جاپانی حکومت جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے فنڈز دے گی۔ 

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق 2.91 ارب جاپانی ین (تقریباً 18.62 ملین ڈالر) گرانٹ دی جائے گی۔ 

ترجمان اقتصادی امور کےمطابق چلڈرن اسپتال اور انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان کو اپ گریڈ کیا جائے گا، آئی سی ایچ ملتان میں سہولیات کی فراہمی کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ 

سیکریٹری اقتصادی امور کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مزید بامعنی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ 

اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے، دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید