ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران کی جامعات نے اپنے امتحانات ایک ماہ کیلئے ملتوی کردیے ہیں۔
ایک بیان میں پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ایران کی جامعات نے انٹرنیشنل طلبا کو جانے کی اجازت دے دی ہے، پاکستانی طلبا اپنا پروگرام اسی تناظر میں مرتب کرلیں۔
مدثر ٹیپو نے ہدایت کی ہے کہ پاکستانی شہری تمام سفری دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں۔