ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان شکیل احمدنے مقدمات کےفوری فیصلوں کے لئےزیرالتواء مقدمات کا ڈیٹااوردرست معلومات اکٹھی کر نے کےلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق ملتان ہیڈکوارٹر کےلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز شاہد اسلام غلزئی،طارق محمود باجوہ اورشکیل احمد،سینئرسول جج ملتان محمد اسلم پنجوتھا،تحصیل شجاعبادکےلئےایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمد اشرف بھٹی ،تحصیل جلالپورپیروالہ کےلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج طاہر محمود شاد پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں ۔