جو اطمینان سے کی جارہی ہیں
یہ کارستانیاں کرنے کا حق ہے
سپر طاقت ہے امریکہ، لہٰذا
اُسے من مانیاں کرنے کا حق ہے
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ ٹرمپ سیاسی عدم استحکام اور تشدد کو بھڑکا رہے ہیں، ٹرمپ ایران کی خودمختاری، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کےذمہ دارہیں۔
قیادت کے انتخاب کے لیے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس میں انتخابی عمل کا آغاز ہوچکاہے، حماس ذرائع کا کہنا ممکنہ طور پر رواں ماہ کے اختتام تک اتخابی مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔
ایران میں دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا، حالات معمول پر آنے لگے، انٹرنیشنل کالز بحال، انٹرنیٹ سروس ابھی بند ہے۔
پی ایل ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا برانڈ مسلسل اوپر جارہا ہے، ہم نے پہلے نمبر پر جانا ہے وہ بھی ملک کی آبادی بڑھائے بغیر۔
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں جانوروں کی پراسرار ہلاکت کا راز فاش ہو گیا۔
صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری ایران چھوڑ دیں تو یہ برا خیال نہیں ہے۔
جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اپنے آخری دن گزار رہی ہے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دونوں ملکوں کے درمیان امیگریشن آسان بنانے کے لیے ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا جلد باضابطہ معاہدہ کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔
جب کمار سانو کو اس صورتحال کا علم ہوا تو انھوں نے ایک ماہر نفسیات کو فون کیا اور ان سے ذاتی طور پر اپنے مداح کی کیفیت جاننے کے لیے کہا۔
امریکی صدر ٹرمپ کے ایرانی مظاہرین کے لیے پیغام پر ایران نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم لمبی جدوجہد کےلیے تیار ہیں،بنیادی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سندھ کا دورہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی سیاسی مجبوری ہے۔
برطانوی انٹیلیجنس ایجنسی نے کہا ہے کہ خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے خطرہ ہے۔ پرم جیت سنگھ پما خالصتان ریفرنڈم کمپین کے یوکے و یورپ کے کوآرڈینیٹر ہیں۔
روس نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کی دھمکیاں قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری ہے۔
ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج اسرائیل سے بارہ روز جنگ کے مقابلے میں آج زیادہ باصلاحیت ہے۔