پشاور( کرائم رپورٹر) محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران چارسدہ چوک سے 2خطرناک دہشت گردوں کو دستی بموں اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جنہیں مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے سی ٹی ڈی پشاور ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن کو انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اطلاع ملی تھی کہ دو دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے چارسدہ سے مردان میں داخل ہونے کی کوشش کرینگے جس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ چوک میں کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں صالح شاہ ولد غالب شاہ ساکن اچینی بالا باڑہ خیبر ایجسنی اور وسیم ولد عبد الغفار ساکن بخشو پل پشاور کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 2دستی بم اور دو پستولیں بمع کارتوس برآمد ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جن سے اہم انکشافات متوقع ہے۔