• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مؤثر بارڈر مینجمنٹ نے پولیو، دہشتگردی اور اسمگلنگ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مؤثر بارڈر مینجمنٹ نے پولیو، دہشتگردی اور اسمگلنگ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔

افغانستان کے ساتھ غیر منظم سرحدی نقل و حرکت روکنے کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں 2025 میں پولیو کے مجموعی طور پر صرف 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 2025 کے اعداد و شمار 2024 کے مقابلے میں 59.5 فیصد کمی ظاہر کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2025 میں کے پی پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جہاں 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔2025 میں پولیو ویکسی نیشن مہمات پر 18 حملے رپورٹ ہوئے جو 2024 کے مقابلے میں کم ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کل طورخم سرحدی گزرگاہ سے 21ہزار راؤنڈ بھی ضبط کیے۔

قومی خبریں سے مزید