• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے مجرم کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے 4 سال بعد مجرم الفت کی سزا کالعدم قرار دے کر بری کردیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوشن کے کیس میں بہت سے نقائص ہیں، پراسیکیوشن وقوعہ کو تاخیر سے رپورٹ کرنے پر عدالت کو مطمئن نہیں کرسکی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ وقوعہ دو گھنٹے کی تاخیر سے رپورٹ ہوا جبکہ موٹرسائیکل اور اسپتال لے جانے والے افراد کے کپڑوں کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ 9 گھنٹے کی تاخیر سے پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

مجرم کے خلاف تھانہ صدر فاروق آباد میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ٹرائل کورٹ نے 2022 میں مجرم کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید